16 اپریل، 2023، 12:55 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85084559
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی ٹیلی ویژن پر سائبر حملہ

16 اپریل، 2023، 12:55 PM
News ID: 85084559
صیہونی ٹیلی ویژن پر سائبر حملہ

تہران، ارنا - ذرائع ابلاغ نے اتوار کی صبح صہیونی ٹیلی ویژن پر سائبر حملوں کی اطلاع دی۔

فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے مطابق صیہونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اس حکومت کے ٹیلی ویژن چینلز کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا اور راکٹ داغنے کی ایک مختصر فلم دکھائی گئی ہے۔

اسی دوران صیہونی میڈیا نے صیہونی حکومت کے موبائل فون آپریٹرز " Cellcom "، " Pelephone "، " Hot " اور " ۰۱۲ Mobile " کی ویب سائٹس پر سائبر حملوں کی خبر دی۔

اس سے قبل اسرائیلی چینل 12 نے اطلاع دی تھی کہ یہ سائبر حملہ حالیہ برسوں میں سب سے بڑا حملہ ہے جس میں اسرائیلی ویب سائٹس کے ایک بڑے مجموعہ کو نشانہ بنایا گیا، جس سے گزشتہ 2 دنوں کے دوران 60 سائٹس کو نقصان پہنچا۔

صیہونی آرمی ریڈیو نے جمعہ کی رات اعلان کیا تھا کہ مسلسل سائبر حملوں کی وجہ سے اس حکومت کی بجلی کمپنی  کی ویب سائٹ جمعہ کی صبح سے دستیاب نہیں ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .